Brailvi Books

چڑیا اور اندھا سانپ
11 - 32
ایک ہزار دینارصَدَقہ کرنے سے افضل عمل
    حضرت سیِّدُنا ضَحّا ک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :جو شخص بازار جائے اور کسی چیز کو دیکھ کراُسے خریدنے کی دل میں خواہش پیدا ہولیکن ثواب کی امّید پروہ صَبْر کرے تو اس کیلئے یہ عمل راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ میں ایک ہزار دینا ر صَدَقہ کرنے سے افضل ہے۔(اِحیاءُ الْعُلوم  ج ۴  ص ۶۰۲ )
تمہاری دعا میری دعا سے افضل ہے(حکایت)
	حضرتِ سیِّدُنا  بِشر  بن حارِث حافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکا فی کی خدمت میں کسی نے عرض کی کہ میرے لئے دعا فرمائیے کیونکہ میں اَہْل وعِیال کے اَخراجات کی وجہ سے پریشا ن ہوں ۔آ پ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:’’جب گھر والے تم سے کہیں کہ ہمارے پاس نہ تو آٹا ہے اور نہ ہی روٹی تواُس وقت تم میرے لئے دعا کرنا کیونکہ تمہاری اُس وقت کی دعا میری دعا سے افضل ہے۔‘‘  (اَیضاً)
دکھیاروں کی دعا قبول ہوتی ہے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ظاہر ہے کہ جوسخت تنگدستی کا شکار ہو گا وہ دُکھی اور غمگین بھی ہو گا اور دکھیاروں کی دعا قَبول ہوتی ہے جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 318 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ فضائلِ دعا‘‘ صَفْحَہ 218پر جن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ان میں سب سے پہلے نمبر پر لکھا ہے،اوّل: مُضْطَر