سَجدے کی حالت میں پُشتِ اطہر (یعنی مبارَک پیٹھ)پر بچّہ دان (یعنی وہ کھال جس میں اونٹنی کا بچہ لپٹا ہوا ہوتا ہے) رکھ دیا ۔ علاوہ ازیں کفارِ جفاکار آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شانِ عَظَمت نشان میں گُستاخانہ جُملے بَکتے، پَھبتیاں کَستے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جادو گر اور کاہِن بھی کہتے۔(اَلْمَواہِبُ اللَّدُنِّیَّۃ ج۱ص۱۱۸،۱۱۹وغیرہ مُلَخَّصا)
پَیَمبر دعوتِ اِسلام دینے کو نکلتا تھا نوید راحت وآرام دینے کو نکلتا تھا
نکلتے تھے قریش اِس راہ میں کانٹے بچھانے کو وُجُودِ پاک پر سوسو طرح کے ظُلم ڈھانے کو
خُدا کی بات سن کرمَضْحَکے۱؎ میں ٹال دیتے تھے نبی کے جِسمِ اطہر پر نَجاست ڈال دیتے تھے
تَمَسخُر۲؎ کرتا تھا کوئی، کوئی پتَّھر اُٹھاتاتھا کوئی توحید پر ہنستا تھا کوئی مُنہ چِڑاتا تھا
قُریشی مرد اُٹھ کر راہ میں آوازے کستے تھے یہ ناپاکی کے چھرے چار جانب سے برستے تھے
کلامِ حق کو سُن کر کوئی کہتا تھا یہ شاعِر ہے کوئی کہتا تھا کاہِن ۳؎ ہے کوئی کہتا تھا ساحِر۴؎ ہے
مگر وہ مَنبعِ حِلم وحَیا خاموش رہتا تھا دُعائے خیر کرتا تھا جَفا و ظلم سہتا تھا
راہِ خُدا میں مُصیبت جھیلنا سُنّت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! ہمارے پیارے پیارے آقا ،مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِسلام کی خاطر کیسی کیسی تکالیف اُٹھائیں ! یہ سب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎ مَض۔حَ۔کہ۔ یعنی ہنسی مذاق۔۲؎ تَ۔مَس۔خُر۔ یعنی مَسخری ۳؎ جِنّات سے پوچھ کر باتیں بتانے والا ۴؎ جادوگر۔