رہئے ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کرتے کراتے رہئے اور علمِ دین سیکھتے سکھاتے رہئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کامیابی ضَرور آپ کے قدم چومے گی ۔اُمُّ الْمؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں ،مدینے کے سلطان،رَحْمتِ عالمیان ، سرورِذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : اَحَبُّ الْاَعْمَالِ اِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی اَدْوَمُہَا وَاِنْ قَلَّ۔ یعنی اللہ تَعَالٰی کے یہاں سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچِہ قلیل ہو۔ ( مُسلِم ص۳۹۴ حدیث۲۱۸)
مَدَنی اِنْعامات کس کیلئے کتنے؟
اِس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقۂ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنام ’’مَدَنی اِنعامات‘‘بصورتِ سُوالات مُرتّب کیا گیا ہے۔اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں ) کے لئے 27 مَدَنی اِنْعامات ہیں ۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطَلَبہ مَدَنی اِنْعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’فکرِمدینہ کرتے ہوئے‘‘ یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی اِنْعامات کے ’’جیبی سائز رسالے‘‘ میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ان مَدَنی اِنعامات کواِخلاص کے ساتھ اپنا لینے