Brailvi Books

بھیانک اُونٹ
22 - 33
 میں سفر کیلئے مجھے سمجھانا شروع کر دیا  اور اس کیلئے میری مِنَّت و سماجت کرنے لگے،اُن کے اعلیٰ اَخلاق نے مجھے مَدَنی قافلے 
میں سفر پرراضی کر ہی لیا اور میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافلے میں سنّتوں بھرے سفر پر روانہ ہوگیا، پہلے ہی دن جب مَدَنی قافلے والوں نے سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے لگائے تو مجھے دل ہی دل میں بے حد ندامت ہونے لگی کہ صدکروڑ افسوس!25 سال کی عمر ہو گئی مگر ابھی تک دین کے بنیادی اَحکام بھی مجھے نہیں معلوم ! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں 3 دن گزارنے کے بعد میں بَہُت سا علمِ دین مَثَلاً وُضو،غسل اورنَماز کے کئی اَحْکام سیکھ کر اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کا عظیم جذبہ لے کر اِس حال میں گھر پلٹاکہ میرے سر پر مَدَنی قافِلے کی یاد دلاتا سبز سبز عمامے شریف کا تاج جگمگا رہا تھا۔
اچّھی صُحبت ملے، خوب برکت ملے		چل پڑو چل پڑیں قافلے میں چلو
لُوٹ لیں رحمتیں ،خوب لیں برکتیں 	 خواب اچّھے دِکھیں ، قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
استِقامت بہت ضَروری ہے 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہنر کوئی سابھی ہو جب تک اسے استِقامت سے نہ سیکھا جائے مَہارت حاصل ہونا دشوار ہے ،یِہی مُعامَلہ علمِ دین کا ہے ،نفس لاکھ سستی دلائے،شیطان غفلت کی نیند سلانے کیلئے خواہ کتنی ہی لوریاں سُنائے آپ ہوشیار وبیدار