Brailvi Books

بھیانک اُونٹ
20 - 33
  {۲}جو کوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فرائض سیمُتَعَلِّق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچّھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنَّت میں داخِل ہوگا ۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب  ج۱ ص ۵۴ حدیث  ۲۰){۳}جو صبح کو مسجِد کی طرف بھلائی سیکھنے یا سکھانے کے ارادے سے چلے گا اُسے کامِل حج کرنے والے کا ثواب ملے گا ۔(طَبَرانی کبیر  ج ۸ ص ۹۴حدیث۷۴۷۳ ){۴}جو بندہ علم کیجُستجُو میں جوتے ، موزے یا کپڑے پہنتا ہے تو اپنے گھر کی چوکھٹ(یعنی دروازے) سے نکلتے ہی اُس کے گناہ مُعاف کردئیے جاتے ہیں ۔    (طَبَرانی اَوسط  ج ۴ ص ۲۰۴حدیث ۵۷۲۲)
امیرِ قافِلہ کے حسنِ اخلاق نے مجھے مَدَنی قافلے کا مسافر بنا دیا
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُصُولِ علم کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے بھی ہیں ، عمر بھر میں یک مُشت 12ماہ، ہر بارہ ماہ میں 30دن اور ہر تیس دن میں 3دن عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں میں سنُّتوں بھرا سفر کیجئے۔ مَدَنی قافلے کی بَرَکتوں کو سمجھنے کیلئے ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ فرمایئے ، چُنانچِہ مرکزالاولیا (لاہور ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میری عمرِ عزیز کے 25 برس گزر چکے تھے مگر میں علمِ دین سے اس قدر کورا تھا کہ مجھے نماز وروزے کے بنیادی اَحکام تک معلوم نہ تھے ۔ ایک دن مسجِد میں نَماز کے لیے حاضِر ہوا تو ایک اسلامی بھائی نے بڑے تپاک سے آگے بڑھ کر مجھ سے ملاقات کی ، اسی دَوران مَدَنی قافلے میں سفرکی دعوت بھی دی ۔دعوتِ اسلامی