Brailvi Books

بھیانک اُونٹ
19 - 33
رہنے کے لیے تیار ہوجاتے ہو، کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دین کی سربلندی کے لیے مدنی قافِلے میں سنّتوں بھرے سفر کی چند روز کیلئے بھی قربانی نہیں دو گے؟
سنَّت ہے سفر دین کی تبلیغ کی خاطِر
				ملتا ہے ہمیں درس یہ اَسفارِ ۱؎نبی سے  (۱ ؎  سفر کی جمع) (وسائلِ بخشش ص۲۰۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
علم کے فضائل میں چار فرامینِ مصطَفٰے 
	اِسلام کا درددِل میں رکھنے والے ہر مسلمان سے میری غمگین التجا ہے کہ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے دنیا میں جہاں کہیں ’’مَدَنی قافلے‘‘ نظر آئیں ان کے ساتھ کچھ نہ کچھ وقت ضَرور گزاریئے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  توفیق دے تو اِن کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر اختیار کرکے اَجرو ثواب کے حقدار بنئے ۔مَدَنی قافلے میں سفر علمِ دین حاصِل کرنے کا بہترین ذَرِیعہ ہے اور علمِ دین کے فضائل کے بھی کیا کہنے ! ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ  743 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’ جنّت میں لے جانے والے اعمال‘‘ صَفحَہ38تا40سے چار فرامینِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُلاحَظہ ہوں : {۱} جو شخص علم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرِشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اُس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔(طَبَرانی کبیر ج ۸ ص ۵۴ حدیث۷۳۴۷ )