Brailvi Books

بھیانک اُونٹ
18 - 33
 ہوئے فرماتے ہیں )تفسیر احمدی میں ہے: ظالم لوگ بدمذہب اور فاسق اور کافر ہیں ،ان سب کے پاس بیٹھنا منع ہے۔(التفسیرات الاحمدیہ ص ۳۸۸) مروی ہوا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے (حضرت ِ سیِّدُنا) یُوشَع عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامکو وحی بھیجی :میں تیری بستی سے چالیس ہزار اچّھے اور ساٹھ ہزار بُرے لوگ ہلاک کروں گا ۔ عرض کی :الٰہی! بُرے تو بُرے ہیں اچّھے کیوں ہلاک ہوں گے؟ فرمایا: اس لئے کہ جن پر میراغَضَب تھا اُنہوں نے اُن پر غضب نہ کیا اور اُن کے ساتھ کھانے پینے میں شریک رہے۔(الامر بالمعروف والنہی عن المنکر مع موسوعۃ ابن اَبِی الدُّنْیا ج۲ ص ۲۱۳رقم ۷۱)
نیکی کی دعوت کے لیے سفر کرنا سُنّت ہے 
	اے عاشقانِ رسول! بس گناہوں کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیجئے ، خود کو گناہوں سے بچانے کے ساتھ دوسروں کو بچانے پر کمر باندھ لیجئے ،نیکی کی دعوت دینا، اس کے لیے گھر سے نکلنا ،اس کی خاطر سفر اختیار کرنا،اس راہ میں آنے والی تکالیف کو برداشت کرنا یقینا ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سُنّتیں ہیں ۔ اے کاش! ہم پر بھی کرم ہو جائے اور ہم بھی ان عظیم سنّتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں اور نیکی کی دعوت کی خاطِر گھر سے نکلنا،سنّتوں کی تربیّت کیلئے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنا اور اس کی تمام تر سختیوں پر صبر کرنا سیکھ لیں ۔ اے عاشقانِ رسول کہلانے والو! دنیا کے کام دھندوں کے لیے تو برسوں گھر سے دور