Brailvi Books

بھیانک اُونٹ
16 - 33
 قدم قدم پرگناہوں کی بھَرمار، ہائے !مسلمانوں کابگڑا ہوا کردار!یہ سب باتیں مُسلمانوں کی خیر خواہی اور آخِرت کی بہتری کے طلب گار مسلمان کے لیے بے حد کَرب و اِضطراب کا باعث ہیں اور وہ اصلاحِ مُسلمین کے لیے بے قرار ہوجاتا ہے،اے کاش!ہمیں بے عمل مسلمانوں کے سُدھار کی کوشِش کا عظیم جذبہ نصیب ہوجائے! کاش ! ہم اپنے عظیم مَدَنی مقصد میں کامیاب ہو جائیں ۔ آیئے! لگے ہاتھوں اپنا مَدَنی مقصد مل کر دوہرائے لیتے ہیں : مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
دو دَرد سنّتوں کا پئے شاہِ کربلا
                             اُمّت کے دِل سے لذّتِ فیشن نکا ل دو	(وسائلِ بخشش ص۲۹۰)
نیکی کی دعوت کی فضیلت و عَظَمت
     میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! ہمیں خوب خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانی چاہئیں ، نیکی کی دعوت کی دُنیوی و اُخروی(اُخ۔رَ۔وی) برکتوں کے کیا کہنے ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وَحی فرمائی کہ جس نے بھلائی کا حکم دیااور بُرائی سے مَنْعْ کیا اورلوگوں کو میری اِطاعت (یعنی فرمانبرداری)کی طرف بلایا  ، قِیامت کے دن میرے عرش کے سائے میں ہو گا۔    (حِلْیَۃُ الْاولیاء  ج۶ ص۳۶ رقم ۷۷۱۶)  
باوُجُودِ قدرت گناہ سے نہ روکنے والے کیلئے وعید
	میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! یاد رکھئے !جوقوم قدرت کے باوُجُود گناہ کرنے والے