لے کر پھاڑ ڈالا۔ مگر افسوس ! کفَّارِبداَطواربجائے نادِم وشَرْمْسارہونے کے مزید درپے آزار ہوگئے۔ (سیرتِ رسولِ عربی ص۶۳)’’سُبُلُ الْھُدٰی‘‘میں ہے:ان پانچ میں سے حضرتِ سیِّدُنا ہِشام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور حضرتِ سیِّدُنا زُہَیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اسلام قَبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ (سُبُلُ الْھُدٰی ج۲ص۴۱۴)
حق کی راہ میں پتّھر کھائے خوں میں نہائے طائف میں
دین کا کتنی محنت سے کام آپ نے اے سلطان کیا (وسائلِ بخشش ص۳۸۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{۵} طائف کا لرزہ خیز سفر
اب سفرِ مدینہ کے دوران مکّۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً سے اِسلامی بھائیوں کی طرف ارسال کردہ ایک ’’اجتماعی مکتوب‘‘ میں سے طائف کی رِقّت انگیز داستان حسبِ ضَروت ترمیم کے ساتھ پیش کی جاتی ہے، اِسے اشکبار آنکھوں سے پڑھیے:اعلانِ نُبُوّت کے بعد نوسال تک ہمارے میٹھے میٹھے ،پیارے پیارے آقا، مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکّۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کے اندرلوگوں میں اِسلام کی تبلیغ فرماتے رہے، مگربَہُت تھوڑے افراد نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیکی کی دعوت قبول کی۔ کُفّار ِ بَد اَطوار کی طرف سے مُخالَفَت کا زور روز بروز بڑھتا جارہا تھا ۔ شاہِ خیرُالْاَنام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورصَحابۂ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَانکو کُفّار بے حد