| بہشت کی کنجیاں |
فرمایاہے جویہ ہیں:(۱)مسلمانوں کوبکثرت سلام کرنا(۲) بھوکوں کوکھاناکھلانا (۳)اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنا (۴)نمازِ تہجد پڑھنا ۔مولیٰ تعالیٰ اِن چاروں اعمالِ جنت پر ہر مسلمان کو عمل کی توفیق بخشے۔(آمین)
(۱۱)نماز تحیۃ الوضو
حدیث:
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ یَابِلَالُ حَدِّثْنِیْ بِاَرْجٰی عَمَلٍ عَمِلْتَہٗ فِی الْاِسْلَامِ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ دَفَّ نَعْلَیْکَ بَیْنَ یَدَیَّ فِی الْجَنَّۃِ قَالَ مَاعَمِلْتُ عَمَلًا اَرْجٰی عِنْدِیْ اَنِّیْ لَمْ اَتَطَہَّرْ طُھُوْرًا فِیْ سَاعَۃِ لَیْلٍ اَوْ نَھَارٍ اِلاَّ صَلَّیْتُ بِذٰلِکَ الطُّھُوْرِ مَا کُتِبَ لِیْ اَنْ اُصَلِّیَ (1)
(بخاری،ج۱،ص۱۵۴)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے نمازِ فجر کے وقت حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے بلال !رضی اللہ تعالیٰ عنہ تم نے اسلام میں سب سے زیادہ امید والا جو عمل کیا ہے اس کو مجھ سے بیان کرو اس لئے کہ میں نے جنت میں تمہارے جوتوں کی آہٹ اپنے آگے سنی ہے، توحضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہاکہ سب سے زیادہ امید والاعمل یہی میراہے کہ میں دن یا رات کی کسی گھڑی میں جب بھی وضو کرتا ہوں تو اس وضو سے میرے مقدر میں جو نماز لکھی ہوئی ہے اُس کو پڑھ لیتا ہوں۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب التھجد،باب فضل الطھور...الخ،الحدیث:۱۱۴۹،ج۱، ص۳۹۰