( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں(یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا (17)جن کو دوں گا حتَّی الامکان انہیں یہ ہَدَف بھی دوں گا کہ آپ اِتنے (مَثَلاً 26) دن کے اندر اندر مکمَّل پڑھ لیجیے (18)اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا (19)جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیتِکریمہ:
فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ ''
ترجمہ کنز الایمان:'' تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں۔''
(پ۱۴، النحل:۴۳)
پر عمل کرتے ہوئے عُلَماء سے رُجوع کروں گا (20)جس مسئلے میں دشواری ہوگی اس کو بار بار پڑھوں گا(21)ہر سال ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا (22)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)