Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
227 - 243
    حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو رحم نہیں کریگا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا اور جو خطا نہیں بخشے گا اس کی خطا نہیں بخشی جائے گی اور جو توبہ نہیں کریگا اس کی توبہ نہیں قبول کی جائے گی۔
تشریحات وفوائد
 (۱)رحم و شفقت اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ محبوب ہے۔ رحم اپنے رشتہ داروں، آدمیوں، جانوروں ، سب کے ساتھ اچھا ہے یہاں تک کہ جن چیزوں کو قتل کرنے کا حکم ہے ان کے بارے میں بھی یہ حکم ہے کہ ان کو بے رحمی کے ساتھ مت قتل کروبلکہ رحم و شفقت اور اچھائی کے ساتھ قتل کرو۔

(۲) اس عنوان کی حدیث نمبر ۴ میں جو یہ ہے کہ ''جو رحم نہیں کرے گا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔ ''اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں ایک تو یہ کہ دنیا میں جو آدمی لوگوں پر رحم نہیں کرے گا دنیا میں اس پر بھی کوئی رحم کرنے والا نہیں ہوگا۔

    چنانچہ تاریخ اس قسم کے واقعات کی شاہد ہے کہ بڑے بڑے خونخوار ظالموں کا اس دنیا میں یہ انجام ہوا ہے کہ وہ مجبورو لاچار ہو کر دربدر لوگوں سے رحم و کرم کی بھیک مانگتے مانگتے مرگئے مگر کوئی ان پرترس کھا کر رحم کرنے والا نہیں ملا۔

    اور دوسرا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ جو دنیا میں لوگوں پر رحم نہیں کرے گا قیامت کے دن اللہ عزوجل بھی اس پر رحم نہیں فرمائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
(۵۵) سخاوت
    سخاوت بھی جنت میں لے جانے والے اعمال میں بہت ممتاز عمل ہے اس کے بارے میں بھی چند حدیثوں کی تجلیاں دیکھئے۔
Flag Counter