Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
450 - 466
لنجھے ہوجانے سے کہ کام پر قادر نہ ہوں جزیہ ساقط ہوجاتا ہے۔ (1)(درمختار) 

    مسئلہ ۸: نوکر یا غلام یا کسی اور کے ہاتھ جزیہ بھیج نہیں سکتا بلکہ خود لے کر حاضر ہو اور کھڑا ہوکر ادب کے ساتھ پیش کرے یعنی دونوں ہاتھ میں رکھ کر جیسے نذریں دیا کرتے ہیں اور لینے والا اس کے ہاتھ سے وہ رقم اٹھالے یہ نہیں ہوگا کہ یہ خود اوس کے ہاتھ میں دیدے جیسے فقیر کو دیا کرتے ہیں۔ (2)(عالمگیری وغیرہ) 

    مسئلہ ۹: جزیہ و خراج مصالح عامہ مسلمین میں صرف کیے جائیں(3) مثلاً سرحد پر جو فوج رہتی ہے اوس پر خرچ ہوں اور پل اور مسجد و حوض و سرا(4) بنانے میں خرچ ہوں اور مساجد کے امام و مؤذن پر خرچ کریں اور علما و طلبہ اور قاضیوں اوراون کے ماتحت کام کرنے والوں کو دیں اور مجاہدین اور ان سب کے بال بچوں کے کھانے کے لیے دیں۔ (5)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۰: دارالاسلام ہونے کے بعد ذمی اب نئے گرجے (6)اور بت خانے اور آتش کدہ(7) نہیں بناسکتے اور پہلے کے جو ہیں وہ باقی رکھے جائیں گے۔ اگر لڑ کر شہر کو فتح کیا ہے تو وہ رہنے کے مکان ہوں گے اور صلح کے ساتھ فتح ہوا تو بدستور عبادت خانے رہیں گے۔اگر ان کے عبادت خانے منہدم(8) ہو گئے اور پھر بنانا چاہیں تو جیسے تھے ویسے ہی اوسی جگہ بنا سکتے ہیں نہ بڑھا سکتے ہیں نہ دوسری جگہ اون کے بدلے میں بنا سکتے نہ پہلے سے زیادہ مستحکم بنا سکتے مثلاًپہلے کچّا تھا تو اب بھی کچّا ہی بنا سکیں گے اینٹ کا تھا تو پتھر کا نہیں بنا سکتے اور بادشاہ اسلام یا مسلمانوں نے منہدم کر دیا ہے تو اسے دوبارہ نہیں بنا سکتے اور خود منہدم کیا ہو تو بنا سکتے ہیں اور پیشتر سے اب کچھ زیادہ کر دیا ہو تو ڈھا دینگے۔(9) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۱: ذمی کافرمسلمانوں سے وضع قطع(10) لباس وغیرہ ہر بات میں ممتاز(11) رکھا جائیگا جس قسم کا لباس مسلمانوں کا ہو گاوہ ذمی نہ پہنے۔ اوس کی زین بھی اور طرح کی ہو گی۔ ہتھیار بنانے کی اوسے اجازت نہیں بلکہ اوسے ہتھیار رکھنے بھی نہ دینگے۔ زنار(12) وغیرہ جو اوس کی خاص علامت کی چیزیں ہیں انھیں ظاہر رکھے کہ مسلمان کو دھوکا نہ ہو۔ عمامہ نہ باندھے۔ ریشم کی زنار نہ باندھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الجھاد،فصل فی الجزیۃ،ج۶،ص۳۱۲.

2۔۔۔۔۔۔''الفتاوٰی الھندیۃ''،کتاب السیر،الباب الثامن فی الجزیۃ ،ج ۲،ص ۳۴۶.وغیرہ
3۔۔۔۔۔۔عام مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے خرچ کئے جائیں۔

4۔۔۔۔۔۔مسافرخانہ۔
5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الجھاد،فصل فی الجزیۃ،مطلب: فی مصارف بیت المال،ج۶،ص۳۳۶،۳۳۷.
6۔۔۔۔۔۔ عیسائیوں کے عبادت خانہ۔ 

7۔۔۔۔۔۔مجوسیوں کا عبادت خانہ۔

8۔۔۔۔۔۔گِرگئے۔
9۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الجھاد، فصل فی الجزیۃ، مطلب: فی أحکام الکنائس...إلخ،ص۳۱۴۔۳۲۰.
10۔۔۔۔۔۔شکل وصورت،چال ڈھال۔

11۔۔۔۔۔۔جداگانہ ،منفرد ۔    

12۔۔۔۔۔۔وہ دھاگہ یاڈوری جو ہندو گلے سے بغل کے نیچے تک ڈالتے ہیں جبکہ عیسائی ،مجوسی اوریہودی کمر میں باندھتے ہیں۔
Flag Counter