Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
441 - 466
اگر یہ لفظ کہے تھے کہ جو جس کافر کو قتل کریگا اوس مقتول کا سامان وہ لے اور خود بادشاہ یا سپہ سالار نے کسی کافر کو قتل کیا تو یہ سامان لے سکتا ہے اور یہ کہنا بھی جائز ہے کہ یہ سو روپے لو اور فلاں کافر کو مار ڈالو یا یوں کہ اگر تم نے فلاں کافر کومار ڈالا تو تمھیں ہزار روپے دونگا۔ لڑائی ختم ہونے اور غنیمت جمع کرنے کے بعد نفل دینا جائز نہیں ہاں اگر مناسب سمجھے تو خمس میں سے دے سکتا ہے۔(1) (عالمگیری، درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۷: جن لوگوں کو نفل (انعام) دینا کہا ہے اونھوں نے نہیں سنا اور وں نے سن لیا جب بھی اوس انعام کے مستحق ہیں۔ (2)(درمختار) 

    مسئلہ ۱۸: دارالحرب میں لشکر ہے اس میں سے کچھ لوگ کہیں بھیجے گئے اور اون سے یہ کہدیا کہ جو کچھ تم پاؤ گے وہ سب تمھارا ہے تو جائز ہے اور اگر دارالاسلام سے یہ کہہ کر بھیجا تو ناجائز۔(3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۹: ایسے کو قتل کیا جس کا قتل جائز نہ تھا مثلاً بچہ یا مجنون یا عورت کو تو مستحق انعام نہیں۔ (4)(درمختار) 

    مسئلہ ۲۰: نفل کایہ مطلب ہے کہ دوسرے لوگ اوس میں شریک نہ ہوں گے نہ یہ کہ یہ شخص ابھی سے مالک ہوگیا بلکہ مالک اوس وقت ہو گا جب دارالاسلام میں لائے، لہٰذا اگر لونڈی ملی تو جب تک دارالاسلام میں لانے کے بعد استبرا نہ کرے(5)، وطی نہیں کر سکتا، نہ اوسے فروخت کر سکتا ہے۔(6) (عامہ کتب)
استیلائے کفار کا بیان
    مسئلہ ۱: دارالحرب میں ایک کا فر نے دوسرے کا فر کو قید کرلیا یعنی جنگ میں پکڑلیا وہ اوس کامالک ہو گیا لہٰذا اگر ہم اون سے خرید لیں یا ان قید کر نیوالوں پر مسلمانوں نے چڑ ھائی کی اور اوس کافر کو اون سے لے لیا تو مسلمان مالک ہوگئے یہی حکم اموال کابھی ہے۔ (7)(درمختار وغیرہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الجہاد، فصل فی کیفیۃ القسمۃ،مطلب: فی االتنفیل، ج۶،ص۲۴۱۔۲۴۵.

و''الفتاوی الھندیۃ ''،کتاب السیر،الباب الرابع فی الغنائم وقسمتھا،الفصل الثالث،ج ۲،ص ۲۱۶.

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الجھاد،فصل فی کیفیۃ القسمۃ،ج۶،ص۲۴۵.

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب السیر،الباب الرابع فی الغنائم وقسمتھا،الفصل الثالث، ج۲،ص۲۱۷.

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الجھاد،فصل فی کیفیۃ القسمۃ،ج۶،ص۲۴۵.
5۔۔۔۔۔۔یعنی جماع سے باز رہے تا کہ رحم کا نطفہ سے خالی ہوناواضح ہوجائے۔
6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الجھاد،فصل فی کیفیۃ القسمۃ،ج۶،ص۲۵۰.

7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الجھاد،باب استیلاء الکفار ...الخ،ج ۶،ص ۲۵۳،۲۵۴،وغیرہ.
Flag Counter