Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
439 - 466
    مسئلہ ۶: بنی ہاشم وبنی مطلب کے یتامیٰ اور مساکین اور مسافر اگر فقیر ہوں تو یہ لوگ بہ نسبت دوسروں کے خمس کے زیادہ حقدار ہیں کیونکہ اور فقراء تو زکاۃ بھی لے سکتے ہیں اور یہ نہیں لے سکتے اور یہ لوگ غنی ہوں تو خمس میں ان کا کچھ حق نہیں۔(1) (درمختار) 

    مسئلہ ۷: جوفوج یا جو شخص لڑنے کے ارادہ سے دارالحرب میں پہنچا اور جس وقت پہنچا لڑائی ختم ہو چکی ہے تو یہ بھی غنیمت میں حصہ دار ہے۔ یوہیں جو شخص گیا مگر بیماری وغیرہ سے لڑائی میں شریک نہ ہو سکا تو غنیمت پائیگا اور اگر کوئی تجارت کے لیے گیا ہے تو جب تک لڑنے میں شریک نہ ہو غنیمت کا مستحق نہیں۔ (2)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۸: جو شخص دارالحرب میں مرگیا اور غنیمت نہ ابھی تقسیم ہوئی ہے نہ دارالاسلام میں لائی گئی ہے نہ بادشاہ نے غنیمت کو بیچا ہے تو اوس کا حصہ نہیں یعنی اوس کا حصہ اوس کے وارثوں کو نہیں دیا جائیگا اور اگر تقسیم ہوچکی ہے یا دارالاسلام میں لائی جاچکی ہے یا بادشاہ نے بیچ ڈالی ہے تو اوس کا حصہ وارثوں کو ملے گا۔ (3)(درمختار) 

    مسئلہ ۹: تقسیم کے بعد ایک شخص نے دعوٰی کیا کہ میں بھی جنگ میں شریک تھا اور گواہوں سے اس امر(4) کو ثابت بھی کر دیا تو تقسیم باطل نہ کی جائے بلکہ اس شخص کو اس کے حصہ کی قدر بیت المال سے دیا جائے۔ (5)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۰: غنیمت میں کتابیں ملیں اور معلوم نہیں کہ اون میں کیا لکھا ہے تو نہ تقسیم کریں نہ کافروں کے ہاتھ بیچیں بلکہ موضع احتیاط میں دفن کر دیں کہ کافروں کو نہ مل سکیں اور اگر بادشاہ ِاسلام مسلمان کے ہاتھ بیچنا چاہے تو ایسے مسلمان کے ہاتھ نہ بیچے جو کافروں کے ہاتھ بیچ ڈالے اور قابلِ اِعتماد شخص ہے کہ کافروں کے ہاتھ نہ بیچے گا تو اوس کے ہاتھ بیچ سکتے ہیں۔ اگر سونے یاچاندی کے ہار ملے جن میں صلیب(6) یا تصویریں بنی ہیں تو تقسیم سے پہلے انھیں توڑ ڈالے اور ایسے مسلمان کے ہاتھ نہ بیچے جو کافروں کے ہاتھ بیچ ڈالے گا اور اگر روپے اشرفیوں میں تصویریں ہیں تو بغیر توڑنے کے تقسیم وبیع کر سکتے ہیں۔(7) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۱: شکاری کتے اور باز اور شکرے(8) غنیمت میں ملے تو یہ بھی تقسیم کیے جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الجھاد، فصل فی کیفیۃ القسمۃ،ج۶،ص۲۳۷،۲۳۸.

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الجہاد، باب المغنم وقسمتہ ، مطلب:فی ان معلوم المستحق ...إلخ، ج۶،ص۲۲۶.

3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،باب المغنم وقسمتہ ،کتاب الجھاد،ج۶،ص۲۲۶.

4۔۔۔۔۔۔دعویٰ،بات۔

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب السیر،الباب الرابع،الفصل الثانی فی کیفیۃ القسمۃ،ج۲،ص۲۱۴۔۲۱۵.

6۔۔۔۔۔۔عیسائیوں کا ایک مقدس نشان۔

7۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب السیر،الباب الرابع،الفصل الثانی فی کیفیۃ القسمۃ،ج۲،ص۲۱۵.
8۔۔۔۔۔۔باز کی قسم کا ایک چھوٹا سا شکاری پرندہ۔
Flag Counter