Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
190 - 282
کرونگامگر فلاں جگہ اور وہاں تک چار مہینے سے کم میں نہیں پہنچ سکتا یا جب تک بچہ کے دودھ چُھڑانے کا وقت نہ آئے اور ابھی دو ۲ برس پورے ہونے میں چار ماہ یا زیادہ باقی ہے تو ان سب صورتوں میں ایلا ہے۔ یوہیں اگر وہ کام مدت کے اندر تو ہوسکتا ہے مگر یوں کہ نکاح نہ رہیگا جب بھی ایلا ہے مثلاً قربت نہ کرونگا یہاں تک کہ تو مرجائے یا میں مرجاؤں یا تو قتل کی جائے یا میں مار ڈالا جاؤں یا تو مجھے مار ڈالے یامیں تجھے مار ڈالوں یا میں تجھے تین طلاقیں دیدوں۔(1) (جوہرہ وغیرہا) 

    مسئلہ ۳۵: یہ کہا کہ تجھ سے قیامت تک قربت نہ کرونگا یا یہاں تک کہ آفتاب مغرب سے طلوع کرے یا دجال لعین کا خروج ہو (2)یا دابۃ الا رض (3)ظاہر ہو یا اونٹ سوئی کے ناکے میں چلا جائے یہ سب ایلا ئے مؤبد ہے۔ (4)(جوہرہ نیرہ) 

    مسئلہ ۳۶: عورت نا بالغہ ہے اُس سے قسم کھا کر کہا کہ تجھ سے قربت نہ کرونگا جب تک تجھے حیض نہ آجائے، اگر معلوم ہے کہ چار مہینے تک نہ آئیگا تو ایلا ہے۔ یوہیں اگر عورت آئسہ ہے اُس سے کہا جب بھی ایلا ہے۔(5) (عالمگيری)

    مسئلہ ۳۷: قسم کھا کر کہا تجھ سے قربت نہ کرونگا جب تک تو میری عورت ہے پھر اسے بائن طلا ق دیکر نکاح کیا تو ایلا نہیں اور اب قربت کریگا تو کفارہ بھی نہیں۔(6) (عالمگيری) 

    مسئلہ ۳۸: قربت کرنا ایسی چیز پر معلق کیا جو کر نہیں سکتا مثلاً یہ کہا جب تک آسمان کو نہ چھولوں توایلا ہوگیا اور اگر کہا کہ جماع نہ کرونگا جب تک یہ نہر جاری ہے اور وہ نہر بارہوں مہینے جاری رہتی ہے تو ایلا ہے۔(7) (عالمگيری)

    مسئلہ ۳۹: صحت کی حالت میں ایلا کیا تھا اور مدت کے اندر وطی کی مگر اس وقت مجنون ہے تو قسم ٹوٹ گئی اور ایلا ساقط۔ (8)(فتح) 

    مسئلہ ۴۰: ایلا کیا اور مدت کے اندر قسم توڑنا چاہتا ہے مگر وطی کرنے سے عاجز ہے کہ وہ خود بیمار ہے یا عورت بیمار ہے یا عورت صغیر سن (9)ہے یا عورت کا مقام بند ہے کہ وطی ہونہیں سکتی یا یہی نا مرد ہے یا اسکا عضو کاٹ ڈالا گیا ہے یا عورت اتنے فاصلہ پر ہے کہ چار مہینے میں وہاں نہیں پہنچ سکتا یا خودقید ہے اور قید خانہ میں وطی نہیں کر سکتا اور قید بھی ظلماً ہو یا عورت جما ع نہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الجوہرۃ النیرۃ''،کتاب الایلاء ،الجزء الثانی ص۷۱، وغیرہا.

2۔۔۔۔۔۔ظہور ہو، دجال لعین نکلے ۔

3۔۔۔۔۔۔ ایک جانورہے ،جوقرب قیامت میں نکلے گا۔دیکھیے بہارشریعت جلداول ، حصہ اول،ص۱۲۶۔

4۔۔۔۔۔۔''الجوہرۃ النیرۃ'' ، کتاب الایلاء ،الجزء الثانی ص۷۱.

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب السابع في الایلاء، ج۱، ص۴۸۵. 

6۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.    7۔۔۔۔۔۔المرجع السابق. 

8۔۔۔۔۔۔''فتح القدیر'' ،کتاب الطلاق،باب الایلاء ،ج۴،ص۵۷.

9۔۔۔۔۔۔ چھوٹی عمروالی۔
Flag Counter