Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
4 - 106
ہائے افسوس! ابن آدم نے مجھ سے اپنا دو تہائی دین بچا لیا۔'' (1) 

    حدیث ۱۴: ایک روایت میں ہے، کہ فرماتے ہیں: ''جو اتنا مال رکھتا ہے کہ نکاح کرلے، پھر نکاح نہ کرے، وہ ہم میں سے نہیں۔'' (2)
مسائلِ فقہیہ
    نکاح اُس عقدکو کہتے ہیں جو اِس ليے مقرر کیا گیا کہ مرد کو عورت سے جماع وغیرہ حلال ہو جائے۔ 

    مسئلہ ۱: خنثی مشکل یعنی جس میں مردوعورت دونوں کی علامتیں پائی جائیں اور یہ ثابت نہ ہو کہ مرد ہے یا عورت، اُس سے نہ مرد کا نکاح ہوسکتا ہے نہ عورت کا ۔ اگر کیا گیا تو باطل ہے، ہاں بعد نکاح اگر اُس کا عورت ہونا متعین ہو جائے اور نکاح مرد سے ہوا ہے تو صحیح ہے۔ يوہيں اگر عورت سے نکاح ہوا اور اُس کا مرد ہونا قرار پا گیا، خنثی مشکل کا نکاح خنثی مشکل سے بھی نہیں ہوسکتا مگر اُسی صورت میں کہ ایک کا مرد ہونا دوسرے کا عورت ہونا متحقق (3) ہو جائے۔ (4) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲: مرد کا پری سے یا عورت کا جن سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ (5) (درمختار، ردالمحتار ) 

    مسئلہ ۳: یہ جو عوام میں مشہورہے کہ بن مانس آدمی کی شکل کا ایک جانور ہوتا ہے اگرواقعی ہے تو اُس سے بھی نکاح نہیں ہوسکتا کہ وہ انسان نہیں جیسے پانی کا انسان (6) کہ دیکھنے سے بالکل انسان معلوم ہوتا ہے اور حقیقۃً وہ انسان نہیں۔
(نکاح کے احکام)
    مسئلہ ۴: اعتدال کی حالت میں یعنی نہ شہوت کا بہت زیادہ غلبہ ہو نہ عنین (نامرد) ہو اورمَہر و نفقہ(7) پر قدرت بھی ہو تو نکاح سُنّتِ مؤکدہ ہے کہ نکاح نہ کرنے پر اڑا رہنا  گناہ ہے اور اگر حرام سے بچنا یا اتباعِ سُنّت و تعمیلِ حکم یا اولاد حاصل ہونامقصود
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''کنزالعمال ''،کتاب النکاح،الحدیث: ۴۴۴۴۷،ج۱۶،ص۱۱۸. 

2۔۔۔۔۔۔''المصنف''،لابن أبی شیبۃ،کتاب النکاح، فی التزویج من کان یامر بہ ویحث علیہ،ج۳،ص۲۷۰. 

3۔۔۔۔۔۔ یعنی ثابت۔

4۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب النکاح،ج۴،ص۶۹.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،ج۴،ص۷۰. 

6۔۔۔۔۔۔پانی کاانسان یہ ایک قسم کی دریائی مخلوق ہے جس کی شکل انسان کے مشابہ ہوتی ہے فرق صرف یہ ہے کہ پانی کے انسان کی دم بھی ہوتی ہے۔(حیاۃالحیوان الکبری ،ج۱،ص۶۹)۔...عِلْمِیہ 

7۔۔۔۔۔۔کپڑے ،کھانے پینے وغیرہ کے اخراجات۔
Flag Counter