Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
3 - 106
(عزوجل) نے نیک بی بی نصیب کی اس کے نصف دین پر(1) اعانت(2) فرمائی تو نصف باقی میں اﷲ (عزوجل) سے ڈرے (تقویٰ و پرہیزگاری کرے)۔ (3) 

    حدیث ۹: بخاری و مسلم و ا بوداود و نسائی و ابن ماجہ ابی ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''عورت سے نکاح چار باتوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے (نکاح میں ان کا لحاظ ہوتا ہے)۔ 1مال و 2 حسب و 3 جمال و 4 دِین اور تو دِین والی کو ترجیح دے۔'' (4) 

    حدیث ۱۰: ترمذی و ابن حبان و حاکم ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''تین شخصوں کی اﷲ تعالیٰ مدد فرمائے گا۔ 1 اﷲ (عزوجل) کی راہ میں جہاد کرنے والا اور 2 مکاتب کہ ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور 3 پارسائی کے ارادے سے نکاح کرنے والا۔'' (5) 

    حدیث ۱۱: ابو داود و نسائی و حاکم معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ ایک شخص نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی، یارسول اﷲ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) ! میں نے عزت و منصب و مال والی ایک عورت پائی، مگر اُس کے بچہ نہیں ہوتا کیا میں اُس سے نکاح کر لوں؟ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے منع فرمایا۔ پھر دوبارہ حاضر ہو کر عرض کی، حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے منع فرمایا، تیسری مرتبہ حاضر ہو کر پھر عرض کی، ارشاد فرمایا: ''ایسی عورت سے نکاح کرو، جو محبت کرنے والی، بچہ جننے والی ہو کہ میں تمھارے ساتھ اور اُمتوں پر کثرت ظاہر کرنے والا ہوں۔'' (6) 

    حدیث ۱۲: ابن ابی حاتم ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، اُنھوں نے فرمایاکہ: اﷲ (عزوجل) نے جو تمھیں نکاح کا حکم فرمایا، تم اُسکی اطاعت کرو اُس نے جو غنی کرنے کا وعدہ کیا ہے پورا فرمائے گا۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ''اگر وہ فقیر ہوں گے تو اﷲ (عزوجل) اُنھيں اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔'' (7) 

    حدیث ۱۳: ابویعلی جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں: ''جب تم میں کوئی نکاح کرتا ہے تو شیطان کہتا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔یعنی آدھے دِین پر۔        2۔۔۔۔۔۔مدد۔

3۔۔۔۔۔۔''المعجم الأوسط''،الحدیث:۹۷۲،ج۱،ص۲۷۹. 

4۔۔۔۔۔۔''صحیح البخاري''،کتاب النکاح،باب الأکفاء في الدین،الحدیث:۵۰۹۰،ص۴۲۹. 

5۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذی''،أبواب فضائل الجھاد،باب ماجاء فی المجاھد...إلخ،الحدیث: ۱۶۶۱،ج۳،ص۲۴۷. 

6۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب النکاح،باب النھي عن تزویج من لم یلد من النساء الحدیث:۲۰۵۰،ج۲،ص۳۱۹. 

7۔۔۔۔۔۔''کنزالعمال ''،کتاب النکاح،الحدیث:۴۵۵۷۶،ج۱۶،ص۲۰۳.
Flag Counter