Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پنجم (5)
1013 - 1029
نہیں چھوڑتے تھے۔ عاشورا اور عشرہ ذی الحجہ اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے اور فجر کے پہلے دو رکعتیں۔ (1) 

    حدیث ۳۲: نسائی ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنھما سے راوی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم ایام بیض میں بغیر روزہ کے نہ ہوتے، نہ سفر میں، نہ حضر میں۔ (2)
(۶) پیر اور جمعرات کے روزے۔
    حدیث ۳۳تا۳۵: سنن ترمذی میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم فرماتے ہیں: ''پیر اورجمعرات کو اعمال پیش ہوتے ہیں تو میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اس وقت پیش ہو کہ میں روزہ دار ہوں۔'' (3) اسی کے مثل اسامہ بن زید و جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنھم سے مروی۔ 

    حدیث ۳۶: ابن ماجہ انھیں سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم) پیر اور جمعرات کو روزے رکھا کرتے تھے، اس کے بارے میں عرض کی گئی تو فرمایا: ان دونوں دِنوں میں اﷲ تعالیٰ ہر مسلمان کی مغفرت فرماتا ہے، مگر وہ دو شخص جنھوں نے باہم جدائی کر لی ہے، ان کی نسبت ملائکہ سے فرماتا ہے:'' انھیں چھوڑو، یہاں تک کہ صلح کر لیں۔'' (4) 

    حدیث ۳۷: ترمذی شریف میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے مروی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم پیر اور جمعرات کو خیال کر کے روزہ رکھتے تھے۔ (5) 

    حدیث ۳۸: صحیح مسلم شریف میں ابوقتادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم) سے پیر کے دن روزے کا سبب دریافت کیا گیا، فرمایا: ''اسی میں میری ولادت ہوئی اور اسی میں مجھ پر وحی نازل ہوئی۔'' (6)
(۷) بعض اور دنوں کے روزے۔
    حدیث ۳۹: ابو یعلیٰ ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنھما سے راوی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم نے فرمایا: ''جو چہار شنبہ اور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''سنن النسائي''، کتاب الصیام، باب کیف یصوم ثلاثۃ ایام من کل شھر... إلخ، الحدیث: ۲۴۱۳، ص۳۹۵. 

2۔۔۔۔۔۔ ''سنن النسائي''، کتاب الصیام، باب صوم النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بأبي ھو وامي... إلخ، الحدیث: ۲۳۴۲، 

ص۳۸۶. 

3۔۔۔۔۔۔ ''جامع الترمذي''، أبواب الصوم، باب ماجاء في صوم یوم الاثنین و الخمیس، الحدیث: ۷۴۷، ج۲، ص۱۸۷. 

4۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''، أبواب ما جاء في الصیام، باب صیام یوم الاثنین و الخمیس، الحدیث: ۱۷۴۰، ج۲، ص۳۴۴. 

5۔۔۔۔۔۔ ''جامع الترمذي''، أبواب الصوم، باب ماجاء في صوم یوم الاثنین و الخمیس، الحدیث: ۷۴۵، ج۲،ص۱۸۶. 

6۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام من کل شھر... إلخ، الحدیث: ۱۹۸۔(۱۱۶۲)، ص۵۹۱.
Flag Counter