Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
460 - 651
کی اُمّت کے مؤذنوں اور اماموں کے ليے۔'' (1) 

    حدیث ۱۰: امام احمد ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اَذان کہنے میں کتنا ثواب ہے، تو اس پر باہم تلوار چلتی۔'' (2) 

    حدیث ۱۱: ترمذی و ابن ماجہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے راوی،  کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''جس نے سات برس ثواب کے ليے اَذان کہی، اﷲ تعالیٰ اس کے ليے نار سے بر اء ت لکھ دے گا۔'' (3) 

    حدیث ۱۲: ابن ماجہ و حاکم ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''جس نے بارہ برس اَذان کہی اس کے ليے جنت واجب ہوگئی اور ہر روز اس کی اَذان کے بدلے ساٹھ نیکیاں اور اِقامت کے بدلے تیس نیکیاں لکھی جائیں گی۔'' (4) 

    حدیث ۱۳: بیہقی کی روایت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یوں ہے کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''جس نے سال بھر اَذان پر محافظت کی اس کے ليے جنت واجب ہوگئی۔'' (5) 

    حدیث ۱۴: بیہقی نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''جس نے پانچ نمازوں کی اَذان ایمان کی بنا پر ثواب کے ليے کہی اس کے جو گناہ پہلے ہوئے ہیں معاف ہو جائیں گے اور جو اپنے ساتھیوں کی پانچ نمازوں میں اِمامت کرے ایمان کی بنا پر ثواب کے ليے اس کے جو گناہ پیشتر ہوئے معاف کر دئیے جائیں گے۔'' (6) 

    حدیث ۱۵: ابن عساکِر انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''جو سال بھر اَذان کہے اور اس پر اجرت طلب نہ کرے، قیامت کے دن بلایا جائے گا اور جنت میں دروازہ پرکھڑا کیا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا جس کے ليے تُو چاہے شفاعت کر۔'' (7) 

    حدیث ۱۶: خطیب و ابن عساکِر انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''مؤذنوں کا حشر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الجامع الصغير''، حرف الدال، الحدیث: ۴۱۷۹، ص۲۵۵. 

2۔۔۔۔۔۔ ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند أبي سعيد الخدري، الحدیث: ۱۱۲۴۱، ج۴، ص۵۹. 

3۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''، أبواب الأذان... إلخ، باب فضل الأذان... إلخ، الحدیث: ۷۲۷، ج۱، ص۴۰۲. 

4۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''، أبواب الأذان... إلخ، باب فضل الأذان... إلخ، الحدیث: ۷۲۸، ج۱، ص۴۰۲. 

5۔۔۔۔۔۔ ''شعب الإيمان''، باب في الصلاۃ، فضل الأذان... إلخ، الحدیث: ۳۰۵۸، ج۳، ص۱۱۹. 

6۔۔۔۔۔۔ ''السنن الکبری'' للبیھقي، کتاب الصلاۃ، باب الترغيب في الأذان، الحديث: ۲۰۳۹، ج۱، ص۶۳۶. 

7۔۔۔۔۔۔ ''الجامع الصغير''، حرف الميم، الحدیث: ۸۳۷۹، ص۵۱۱.
Flag Counter