Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
450 - 651
    وقت عصر: بعد ختم ہونے وقت ظہر کے یعنی سوا سایہ اصلی کے دو مثل سایہ ہونے سے، آفتاب ڈوبنے تک ہے۔ (1) (متون)

    فائدہ: ان بلاد میں وقت عصر کم از کم ایک گھنٹا ۳۵ منٹ اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے ۶ منٹ ہے، اس کی تفصیل یہ ہے، ۲۴ اکتوبر تحویل عقرب (2) سے آخر ماہ تک ایک گھنٹا ۳۶ منٹ پھر یکم نومبر سے ۱۸ فروری یعنی پونے چار مہینے تک تقریباً ایک گھنٹا ۳۵ منٹ سال میں یہ سب سے چھوٹا وقت عصر ہے، ان بلاد میں عصر کا وقت کبھی اس سے کم نہیں ہوتا، پھر ۱۹ فروری تحویل حوت سے ختم ماہ تک ایک گھنٹا ۳۶ منٹ، پھر مارچ کے ہفتۂ اوّل میں ایک گھنٹا ۳۷ منٹ، ہفتۂ دوم میں ایک گھنٹا ۳۸ منٹ ،ہفتۂ سوم میں ایک گھنٹا ۴۰ منٹ، پھر ۲۱ مارچ تحویل حمل سے آخر ماہ تک ایک گھنٹا ۴۱ منٹ، پھر اپریل کے ہفتۂ اوّل میں ایک گھنٹا ۴۳ منٹ، دوسرے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۴۵ منٹ، تیسرے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۴۸ منٹ ،پھر ۲۰ و ۲۱ اپریل تحویل ثور سے آخر ماہ تک ایک گھنٹا ۵۰ منٹ، پھر مئی کے ہفتۂ اول میں ایک گھنٹا ۵۳ منٹ ،ہفتۂ دوم میں ایک گھنٹا ۵۵ منٹ ،ہفتۂ سوم ميں ایک گھنٹا ۵۸ منٹ، پھر ۲۲ و ۲۳ مئی تحویل جوزا سے آخر ماہ تک دو گھنٹے ایک منٹ، پھر جون کے پہلے ہفتہ میں دو گھنٹے ۳ منٹ، ہفتۂ دوم میں دو گھنٹے ۴ منٹ ،ہفتۂ سوم میں دو گھنٹے۵ منٹ ،پھر ۲۲ جون تحویل سرطان سے آخر ماہ تک دو گھنٹے ۶ منٹ، پھر ہفتۂ اوّل جولائی میں دو گھنٹے ۵ منٹ ،دوسرے ہفتہ میں دو گھنٹے ۴ منٹ ،تیسرے ہفتہ میں دو گھنٹے دو منٹ ،پھر ۲۳ جولائی تحویل اسد کو دو گھنٹے ایک منٹ اس کے بعد سے آخر ماہ تک دو گھنٹے، پھر اگست کے پہلے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۵۸ منٹ، دوسرے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۵۵ منٹ، تیسرے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۵۱ منٹ، پھر ۲۳ و ۲۴ اگست تحویل سنبلہ کو ایک گھنٹا ۵۰ منٹ ،پھر اس کے بعد سے آخر ماہ تک ایک گھنٹا ۴۸ منٹ ،پھر ہفتۂ اول ستمبر میں ایک گھنٹا ۴۶ منٹ ،دوسرے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۴۴ منٹ، تیسرے ہفتہ میں ایک گھنٹا ۴۲ منٹ ،پھر ۲۳، ۲۴ ستمبر تحویل میزان میں ایک گھنٹا ۴۱ منٹ ،پھر اس کے بعد آخر ماہ تک ایک گھنٹا ۴۰ منٹ ،پھر ہفتۂ اوّل اکتوبر میں ایک گھنٹا ۳۹ منٹ، ہفتۂ دوم میں ایک گھنٹا ۳۸ منٹ ،ہفتۂ سوم ميں ۲۳ اکتوبر تک ایک گھنٹا ۳۷ منٹ، غروب آفتاب سے پیشتر وقت عصر شروع ہوتا ہے۔ (از افاداتِ رضویہ)

    وقت مغرب: غروب آفتاب سے غروب شفق تک ہے۔ (3) (متون)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''مختصرالقدوري''، کتاب الصلاۃ، ص۱۵۴. 

2۔۔۔۔۔۔ ايک بُرج کا نام ہے۔ بارہ بُرج جو سات سيارہ ستاروں کی منزليں ہيں۔ بُرج یہ ہيں: 

(۱) حمل (۲) ثور (۳) جوزا (۴) سرطان (۵) اسد (۶) سنبلہ (۷) ميزان (۸) عقرب (۹) قوس (۱۰) جدی 

(۱۱) دلو (۱۲) حوت۔                      (''معالم التنزيل''، ج۳، ص۳۱۸، ملخّصاً) 

3۔۔۔۔۔۔ ''مختصرالقدوري''، کتاب الصلاۃ، ص۱۵۴.
Flag Counter