Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
447 - 651
 (عصر) ابر کے دن میں جلدی پڑھو اور مغرب میں تاخیر کرو۔'' (1) 

    حدیث ۱۲: امام احمد ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میری امت پر مشقت ہو جائے گی، تو میں ان کو حکم فرمادیتا کہ ہر وضو کے ساتھ مسواک کریں اور عشا کی نماز تہائی یا آدھی رات تک مؤخر کر دیتا کہ رب تبارک و تعالیٰ آسمان پر خاص تجلّی رحمت فرماتا ہے اور صبح تک فرماتا رہتا ہے :کہ ہے کوئی سائل کہ اسے دوں، ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ اس کی مغفرت کروں، ہے کوئی دُعا کرنے والا کہ قبول کروں۔'' (2) 

    حدیث ۱۳: طَبَرانی اَوسَط میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''جب فجر طلوع کر آئے تو کوئی (نفل) نماز نہیں سوا دو رکعت فجر کے۔'' (3) 

    حدیث ۱۴: بُخاری و مُسلِم میں ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''بعد صبح نماز نہیں تا وقتیکہ آفتاب بلند نہ ہو جائے اور عصر کے بعد نما زنہیں یہاں تک کہ غروب ہو جائے۔'' (4) 

    حدیث ۱۵: صحیحین میں عبداﷲ صنابحی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی، فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''آفتاب شیطان کے سینگ کے ساتھ طلوع کرتا ہے، جب بلند ہو جاتا ہے، تو جدا ہو جاتا ہے پھر جب سر کی سیدھ پر آتا ہے، تو شیطان اس سے قریب ہو جاتا ہے، جب ڈھل جاتا ہے تو ہٹ جاتا ہے پھر جب غروب ہونا چاہتا ہے شیطان اس سے قریب ہو جاتا ہے، جب ڈوب جاتا ہے جُدا ہو جاتا ہے، تو ان تين وقتوں میں نماز نہ پڑھو۔'' (5)
مسائلِ فقہیّہ
    مسئلہ ۱:    وقت فجر: طلوع صبح صادق سے آفتاب کی کرن چمکنے تک ہے۔ (6) (متون) 

    فائدہ: صبح صادق ایک روشنی ہے کہ پورب (7) کی جانب جہاں سے آج آفتاب طلوع ہونے والا ہے اس کے اوپر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''مراسيل أبي داود'' مع ''سنن أبي داود''، کتاب الصلوٰۃ، ص۵ .

2۔۔۔۔۔۔ ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند أبي ہريرۃ، الحدیث: ۹۵۹۷، ج۳، ص۴۲۷. 

3۔۔۔۔۔۔ ''المعجم الأوسط'' للطبراني، باب الألف، الحدیث: ۸۱۶، ج۱، ص۲۳۸. 

4۔۔۔۔۔۔ ''صحيح البخاري''، کتاب مواقيت الصلاۃ، باب لا تتحری الصلاۃ قبل ...الخ، الحدیث:۵۸۶، ج۱، ص ۲۱۳. 

5۔۔۔۔۔۔ لم نجدہذا الحدیث في الصحيحین .

''کنزالعمال''، کتاب الصلاۃ الأوقات المکروھۃ، الحدیث: ۱۹۵۸۵، ج۷، ص۱۷۱.

6۔۔۔۔۔۔ ''مختصر القدوري''، کتاب الصلاۃ، ص۱۵۳. 

7۔۔۔۔۔۔ مشرق۔
Flag Counter