(3)
''اوربوڑھی خانہ نشین عورتیں جنھیں نکاح کی آرزو نہیں ان پر کچھ گناہ نہیں کہ اپنے بالائی کپڑے اتار رکھیں جبکہ سنگار ظاہر نہ کریں اور اس سے بچنا ان کے لیے بہتر ہے اور اﷲ(عزوجل)سنتا جانتا ہے۔''
حدیث ۱: صحیح مسلم میں جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: '' عورت شیطان کی صورت میں آگے آتی ہے اور شیطان کی صورت میں پیچھے جاتی ہے، جب کسی نے کوئی عورت دیکھی اور وہ پسند آگئی اور اس کے دل میں کچھ واقع ہو تو اپنی عورت سے جماع کرے، اس سے وہ بات جاتی رہے گی جو دل میں پیدا ہوگئی ہے۔''(4)
حدیث ۲: دارمی نے عبداﷲبن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جس نے کسی عورت کو دیکھا اور وہ پسند آگئی تو اپنی زوجہ کے پاس چلا جائے کہ اس کے پاس بھی ویسی ہی چیز ہے جو اس کے پاس ہے۔''(5)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ پ۲۲، الاحزاب: ۵۹.
2۔۔۔۔۔۔بہارشریعت میں اس مقام پر ''ذٰلِکَ اَدْنٰی'' کاترجمہ''یہ اس سے نزدیک ترہے کہ''موجودنہیں تھا، لہذا متن میں کنزالایمان سے اس کا اضافہ کردیاگیاہے۔...علمیہ
3۔۔۔۔۔۔ پ۱۸، النور: ۶۰.
4۔۔۔۔۔۔''صحیح مسلم''،کتاب النکاح، باب ندب من رأی إمرأۃ...إلخ، الحدیث:۹۔(۱۴۰۳)،ص۷۲۶.
5۔۔۔۔۔۔ ''سنن الدارمي''،کتاب النکاح، باب الرجل یری المرأۃ فیخاف علی نفسہ،الحدیث:۲۲۱۵،ج۲،ص۱۹۶.