نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیرٌ مِّنْ عَمَلِہِ۔
ترجمہ: ''مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبیر للطبراني، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول: (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ (۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
اِخلاص کے ساتھ مسائل سیکھ کر رِضائے الٰہی عَزَّوَجَل کا حقدار بنوں گا۔
حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور
قبلہ رُو مطالَعہ کروں گا۔
اِس کے مطالعے کے ذریعے فرض علوم سیکھوں گا ۔
اپناوضو،غسل ،نماز وغیرہ دُرُست کروں گا۔
جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیتِ کریمہ
فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾
ترجمہ کنزالایمان: ''تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہہں علم نہہیں'' پر عمل کرتے ہوئے علماء سے رجوع کروں گا۔
(اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔
(ذاتی نسخے کے) یاد داشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا۔
جس مسئلے میں دشواری ہو گی اُس کو بار بار پڑھوں گا۔
زندگی بھر عمل کرتا رہوں گا۔
جو نہیں جانتے انھیں سکھاؤں گا ۔
جو علم میں برابر ہو گا اس سے مسائل میں تکرار کروں گا۔
یہ پڑھ کر عُلمائے حقّہ سے نہیں اُلجھوں گا۔
دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔
(کم از کم ۱۲ عدد یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔
اس کتاب کے مُطالَعہ کا ثواب ساری امّت کو اِیصال کروں گا۔
کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو مطلع کروں گا۔