دن ہی نام رکھ لیا تو؟
جواب:کوئی حَرَج نہیں ۔
بچّے کے سر پر زَعْفران مَلئے
سُوال11: عقیقیمیں بچّے کا سر مُونڈنے کے بعد سُنا ہے سر پر زَعفران ملنا چاہئے۔
جواب:آپ نے دُرُست سنا ہے ۔حضرتِ سیِّدُنابریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے ، زمانۂ جاہِلیَّت میں جب ہم میں کسی کے یہاں بچّہ پیدا ہوتا تو وہ بکری ذَبْح کرتا اور اُس کا خون بچّے کے سر پر لِتَھیڑ دیتا پھر جب اسلام کا زمانہ آیا تو ہم بکری ذَبْح کرتے تھے اور بچّے کاسَر مُنڈاتے اور سر پر زَعفران لگاتے ۔( ابوداوٗد ج۳ ص۱۴۴ حدیث۲۸۴۳)
سر پر زعفران لگانے کا طریقہ
تھوڑا سا زَعفران حسبِ ضرورت پانی میں بھگو کر رکھ دیجئے ۔ جب نَرَم ہو جائے تو اُسی پانی میں اچّھی طرح مسل دیجئے اور بچّے کے مُونڈے ہوئے سر پر لگا لیجئے ۔
ہر عُمر میں ساتواں دن نکالنے کا طریقہ
سُوال12:اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کرسکیں تو کیا حُکْم ہے؟
جواب:کوئی گناہ نہیں ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولاناشاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں :عقیقہ ولادت کے ساتویں روز سُنّت ہے اور