Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
8 - 22
 کے امام، امامِ اہلسنّت،مُجَدِّد ِ دین و ملّت ، پروانۂ شمعِ رسالت ، عاشِقِ ماہِ نُبُوَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : (صَرْع)بہت خبیث بَلَا ہے اور اسی کو اُمُّ الصِبْیَان کہتے ہیں اگر بچّوں کو ہو، ورنہ صَرْع (مرگی ) ۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت ص۴۱۷) ’’نزہۃ القاری‘‘ میں ہے:صَرْع کے معنی بے ہوش ہو کر گرپڑنے کے ہیں یہ کبھی اَخلاط(1)کے فساد کے سبب ہوتا ہے جسیمِرگی کہتے ہیں اور کبھی جِنّ یا خبیث ہمزادکے اثر سے ہوتا ہے۔(نزہۃ القاری ج۵ ص۴۸۹) میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں : جب بچّہ پیداہو فوراً سیدھے کان میں اذان بائیں (الٹے) میں تکبیر کہے کہ خَلَلِ شیطان واُمُّ الصِّبْیان سے بچے۔ (فتاوٰی رضویہ ج۲۴ص۴۵۲)  بہتریہ ہے کہ دَہنے (یعنی سیدھے ) کان میں چار مرتبہ اَذان اور بائیں (یعنی اُلٹے) کان میں تین مرتبہ اِقامت کہی جائے ۔ ( اگر ایک مرتبہ اذان و اقامت کہہ دی تب بھی کوئی حَرج نہیں )ساتویں دن اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مُونڈا جائے اور سر مُونڈانے کے وَقْتعقیقہ  کیا جائے اور بالوں کو وزْن کرکے اُتنی چاندی یا سونا صَدَقہ کیا جائے۔   (بہارِشریعت ج۳ ص۳۵۵)
جلدی نام رکھنا کیسا؟
سُوال10:آپ نے ابھی بتایا کہ ساتویں دن نام رکھا جائے تو اگر کسی نے پہلے یا دوسرے



________________________________
1 -    اَخلاط ،خلط کی جمع۔ جسم کی چار خِلطَیں(۱) صَفرا( یعنی پِت) (۲) خون(۳) بلغم اور (۴) سَودا( جَلا ہوا سیاہ بلغم)