Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
20 - 22
رضویہ ج۲۰ص۵۸۵)  مثلاً محمد رضا بن محمد علی۔
کیا دعا پڑھنا ضَروری ہے؟
سُوال29: کیادُعا پڑھے بِغیر عقیقہ نہیں ہوگا؟
جواب: بِغیردُعاپڑھے ذَبْح کرنے سے بھی عقیقہ ہوجائیگا۔    (بہارِشریعت ج۳ص۳۵۷)
عقیقہ کے گوشت کی ہڈیاں توڑنا کیسا؟
سُوال30: کیا یہ دُرُست ہے کہ عقیقے کے جانور کی ہڈّیاں نہ توڑی جائیں !
جواب: بہتر یہ ہے کہ اس کی ہڈّی نہ توڑی جائے بلکہ ہڈّیوں پر سے گوشت اتارلیا جائے یہ بچّے کی سلامَتی کی نیک فال ہے اور ہڈّی توڑ کر گوشت بنایا جائے اس میں بھی حَرَج نہیں ۔ (ایضاً)
 میٹھا گوشت
سُوال31: کیا عقیقے کا گوشت پکانے کا بھی کوئی مخصوص طریقہ ہے؟
جواب: صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ،حضرتِ  علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : گوشت کو جس طرح چاہیں پکا سکتے ہیں میٹھاپکا یا جائے تو بچّے کے اَخلاق اچّھے ہونے کی فال ہے۔ ( ایضاً ) میٹھا گوشت بنانے کے دو طریقے:{۱} ایک کلو گوشت ، آدھا کلو میٹھا دَہی،سات دانے چھوٹی اِلائچی،50گرام بادام،حسبِ ضَرورت گھی یا تیل سب ملا کر پکا لیجئے، پکنے کے بعد ضَرورت کے مطابِق چاشنی ڈالئے۔ زینت (یعنی خوبصورتی) کیلئے گاجَر کے باریک ریشے بنا کر نیز کِشمِش وغیرہ بھی ڈالے جا سکتے ہیں {۲} ایک کلو