Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
19 - 22
 شُکرِنعمت ہے،جس پر نعمت ہوئی وُہی اپنے ہاتھ سے شکر ادا کرے۔وہ نہ ہو یا ذَبْح نہ کرسکے تو دوسرے کو اجازت دیدے۔      (فتاوٰی رضویہ ج۲۰ص۵۸۵مُلخَّصاً)
عقیقے کی دُعا
سُوال28: عقیقے کی دُعا کون پڑھے؟ذَابِح یاوالِد؟
جواب: ذابح یعنی جو ذَبح کرے وُہی دُعا پڑھے۔عقیقۂ پِسَر(لڑکے کے عقیقے) میں کہ باپ ذَبح کرے (توذبح سے قبل) دُعا یوں پڑھے: 
اَللّٰھُمَّ ہٰذِہٖ عَقِیْقَۃُ ابْنِیْ فُلانٍ دَمُھَا بِدَمِہٖ وَلَحْمُھَا بِلَحْمِہٖ وَعَظْمُھَا بِعَظْمِہٖ وَجِلْدُھَا بِجِلدِہٖ وَشَعْرُھَا بِشَعْرِہٖ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہَا فِدَاءً لِابْنِیْ مِنَ النَّارِط بِسْمِ اﷲِ اَﷲ اَکْبَرْ۔ (دعا ختم کرکے فوراً ذبح کردے)
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ میرے فُلاں بیٹے کا عقیقہ ہے، اِس کا خون اُس کے خون،اِس کا گوشت اُس کے گوشت، اِس کی ہڈّی اُس کی ہڈّی،اِس کا چمڑہ اُس کے چمڑے اور اِس کے بال اُس کے بال کے بدلے میں ہیں ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اِس کو میرے بیٹے کیلئے جہنَّم کی آگ سے فِدیہ بنادے۔ اللہ تَعَالٰی  کے نام سے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ 
	فُلاں کی جگہ پِسَر (یعنی بیٹے) کا جو نام ہو، لے، دُختر (یعنی بیٹی) ہو تو دونوں جگہ اِبْنِیْ کی جگہ بِنْتِیْ اور پانچوں جگہ ہٖ کی جگہ ھا کہے اور دوسرا شخص ذَبْح کرے تو دونوں جگہ اِبْنِیْ فُلاں یا  بِنْتِیْ فُلاں کی جگہ فُلاں اِبْنِ فُـلَاں یا فُـلَانَہ بِنْتِ فُـلَانَہ کہے۔ بچّے کو اِس کے باپ کی طرف نسبت کرے۔(فتاوٰی