Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
12 - 22
 والوں سے طَلَب کرو۔    (اَلْفِرْدَوْس بمأ ثور الْخَطّاب ج۲ ص۵۸ حدیث ۲۳۲۹ ) 
	صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ، حضرتِ  علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں :عبدُاللّٰہ و عبدُالرحمن  بَہُت اچّھے نام ہیں مگر اس زمانے میں یہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عبدُ الرحمن کے بجائے اُس شخص کو لوگ رَحْمٰنکہتے ہیں اور غیرِ خدا کو رحْمٰن کہنا حرام ہے ۔ اسی طرح کثرت سے ناموں میں تَصْغِیر (تَصْ۔غِیْر) کا رواج ہے، یعنی نام کو اس طرح بگاڑتے ہیں جس سے حَقارت نکلتی ہے اور ایسے ناموں میں تَصْغِیر ہر گز نہ کی جائے لہٰذا جہاں یہ گُمان ہو کہ ناموں میں تَصغِیر کی جائیگی یہ نام نہ رکھے جائیں دوسرے نام رکھے جائیں ۔ (بہارِشریعت ج ۳ ص ۳۵۶ )
محمّد نام رکھنے کے چار فضائل
سُوال17:’’محمد ‘‘نام رکھنے کے فضائل ارشاد ہوں ۔
جواب:اِس ضِمْن میں چار فرامِینِ صادِق وامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَعرض کرتا ہوں : ـ {۱}جس کے لڑکا پیدا ہو اور وہ میری مَحَبَّت اور میرے نام سے بَرَکت حاصِل کرنے کیلئے اس کا نام محمد رکھے وہ (یعنی نام رکھنے والا والِد)اور اُس کا لڑکا دونوں بَہِشت(یعنی جنّت) میں جائیں ۔ (کَنْزُ الْعُمّال ج۱۶ ص۱۷۵ حدیث ۴۵۲۱۵ ) {۲}روزِ قِیامت دو شخص ربُّ العِزَّت کے حُضُور کھڑے کئے جائیں گے۔ حُکم ہو گا : انہیں جنّت میں لے جاؤ۔عَرض کریں گے: الٰہی (عَزَّ وَجَلَّ)!ہم کس عمل پر جنّت کے قابِل ہوئے؟ہم نے تو جنّت کا کوئی کام کیا نہیں ! فرمائے گا : جنّت میں جاؤ،