Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
11 - 22
جواب:اِس مُعامَلے میں اس کے مسائل قُربانی کی طرح ہیں لہٰذا گائے میں سات حصّے ہیں اور یوں سات عقیقے بھی ہو سکتے ہیں ۔  
قُربانی کے جانور میں عقیقے کا حصّہ
سُوال15:کیا قربانی کی گائے میں بھی عقیقے کا حصّہ ڈال سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں ۔
بچّوں کے ناموں کے بارے میں مَدَنی پھول
سُوال16: بچّے کا نام رکھنے کے بارے میں کوئی مَدَنی پھول عنایت فرمادیجئے۔
جواب: صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ،حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : بچّے کا اچّھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بَہُت لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنٰی نہیں یا ان کے بُرے معنی ہیں ایسے ناموں سے اِحتِراز(یعنی پرہیز) کریں ۔ ا نبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامکے اَسمائے طیِّبہ اور صَحابہ وتابِعین وبُزُرگانِ دین(رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن) کے نام پر نام رکھنا بِہتر ہے۔ اُمّید ہے کہ ان کی بَرَکت بچّے کے شاملِ حال ہو۔(بہارِشریعت ج۳ص۳۵۶) اُمُّ المؤْمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے: نبیِّ رَحمت، شفیعِ امّت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اچّھوں کے نام پر نام رکھو اور اپنی حاجَتیں اچّھے چہرے