Brailvi Books

عقیقے کے بارے میں سوال جواب
1 - 22
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
 پہلے اسے پڑھ لیجئے۔۔۔۔۔۔ 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سگِ مدینۂ ضِیابار، عطّارِ بد اطوارغَفَرَ لَہُ اَلْغَفّٰار کے قُرَّۃُ الْعُیُونِ وَالْاَبصْار، (یعنی آنکھوں کی ٹھنڈک) الحاج ابو اُسَید عُبید رضا ابنِ عطارؔسَلَّمَهٗ اللہُ السَّتْار کے گھر بروز منگل ۲۱ ماہِ ولادتِ محبوبِ ربِّ لَمْ یَزَلربیعُ الاوَّل ۱۴۲۸ھ (10.4.2007) کو مَدَنی مُنّی کی ولادت ہوئی ۔ 14ویں دن بروز پیر شریف(۵ ماہِ شیخ عبد القادر، ربیع الآخِر ۱۴۲۸ھ )یوں اجتِماعی عقیقہ شریف کی ترکیب ہوئی کہ اِس میں میرے مَن کے شہزادے نگرانِ شوریٰ کی دو مَدَنی مُنِّیوں اور مزید ایک اسلامی بھائی کے دوشہزادوں کے عقیقے بھی شامِل ہوگئے۔ ’’بِسْمِ اللّٰہ‘‘ کے سات حُروف کی نسبت سے عقیقے کے سات جانور ذَبح ہوئے اور رات غُلام زادے کے مکان ’’بیتِ عبرت‘‘ کی چھت پر کھانے کی دعوت ہوئی۔ بعدہٗ’’ عقیقہ‘‘ کے عُنوان پر’’ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ ہوا۔ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کی مَدَنی مجلس’’المدینۃُ العلمیۃ‘‘ کی طرف سے نظرِ ثانی وتخریج کی کاوِش اور ’’مجلسِ مَدَنی مذاکرہ‘‘ کی پیش کش پر وہ مَدَنی مذاکرہ ضَروری ترمیم کے ساتھ  مکتبۃُ المدینہ کی  طرف سے بصورتِ رسالہ بنام ’’عقیقے کے بارے میں سُوال جواب‘‘ منظرِ عام پر لایا گیاہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے قَبول فرمائے اور نافِعِ خلائِق بنائے اور اِس کے ہرمسلمان قاری کی بے حساب مغفرت کرے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
ایک چُپ سو۱۰۰ سُکھ

طالب غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب
 
۷ربیع الآخِر۱۴۲۸ ھ
2014-12-31