Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
-1 - 59
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ   بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کچھ اس رسالے کے بارے میں۔۔۔۔۔۔
	   عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے رمضان ہال میں۶جُمادَی الْاُخرٰی ۱۴۳۳ھ (28.4.12)جمعے ا ور ہفتے کی درمیانی شب الیکڑانک میڈیا او ر پیپر میڈیا کے صَحافیوں اور دیگرمتعلقین کا مَدَنی مذاکرہ ہوا جورات گئے تک جاری رہا، ایک صحافی نے مَدَنی مذاکرے میں جبکہ ایک اور نے مَدَنی چینل کو دیئے جانے والے تأثُّرات میں(جسے مَدَنی چینل پر دی جانے والی دعوتِ اسلامی کی ’’مَدَنی خبریں‘‘ کے اندر میں نے اپنی قیام گاہ پر سُنا) صَحافت کے حوالے سے رہنمائی سے متعلق رِسالہ شائع کروانے کا مطالبہ کیا۔ میرا بھی پہلے ہی سے رِسالہ پیش کرنے کا ذِہن تھا اور اس ضِمْن میں میر ے پاس سوالاً جواباً کافی مواد موجود  تھا ، جو کہ بنام ’’اَخبار کے بارے میں سُوال جواب‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کے مُؤلّف و علمائے مُفَتِّشین کو جزائے خیر عطافرمائے اور صَحافیوں ، اَخبار بینوں اور جملہ مسلمانوں کی دنیا وآخرت کیلئے نفع بخش بنائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
طالبِ غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کا پڑوس
 
۶شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ
2012-6-27
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد