Brailvi Books

عجائبُ القرآن مَع غَرائبُ القرآن
5 - 414
پیش لفظ
    الحمد للہ عزوجل! ہماری یہ کوشش ہے کہ اپنے اکابرین کی کتب کو احسن اسلوب میں پیش کریں ۔ اس سلسلے میں امامِ اہلِ  سنت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے کئی رسائل (تخریج وتسہیل شدہ)طبع ہوکر عوام وخواص سے خراجِ تحسین پاچکے ہیں ۔جب کہ ''بہارِ شریعت'' حصّہ اول بھی شائع ہوچکا ہے ۔ اب ''عجائب القرآن مع غرائب القرآن '' پیشِ خدمت ہے جو شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفٰی اعظمی علیہ الرحمۃ کی تالیف ہے ۔ اس میں قرآنی واقعات کو انتہائی دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ 

    طباعتِجدید کے لئے اس کتاب کے مسودے کی تطبیق مستند نسخہ جات سے کی گئی ہے۔ حوالہ جات کی تخریج کر دی گئی ہے اور آیات کا ترجمہ امامِ اہلِ  سنت مجددِ دین وملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمہ قرآن ''کنزالایمان ''سے درج کیا گیا ہے ۔

     اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المد ینۃ العلمیۃ کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

شعبہ تخریج (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter