کے تمام انسانوں میں سب سے بہتر ہے۔ (الشّفا ج۱ص ۱۰۶)
سلام اُس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اُس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ظلم کرنے والے کے لئے دُعائِ ہدایت
غزوۂ اُحُد میں جب مدینے کے سلطان،رحمتِ عالمیان ، سرورِذیشان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارَک دندان کوشہید اور چہرئہ انور کو زخمی کر دیا گیا مگر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان لوگوں کے لئے اس کے سوا کچھ بھی نہ فرمایا کہ اَللّٰھُمَّ اھْدِ قَوْمِیْ فَاِنَّھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ یہ لوگ مجھے جانتے نہیں۔ (الشّفا ج۱ص ۱۰۵مرکز اہلسنّت برکات رضا ہند)
سویا کئے نابکار بندے
رویا کئے زار زار آقا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد