Brailvi Books

عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت مع ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت
7 - 32
تمہیں مُعاف فرما دے گا۔       (مُسندِ اِمام احمد ج۲ص۶۸۲حدیث۷۰۶۲)
ہم نے خطا میں نہ کی تم نے عطا میں نہ کی
کوئی کمی سروَرا تم پہ کروڑوں دُرود
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مُعاف کرنے والوں کی بے حساب مغفرت
	حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضورسرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: قِیامت کے روز اعلان کیا جائے گا: جس کا اَجر اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے ذِمّۂ کرم پر ہے، وہ اُٹھے اورجنَّت میں داخِل ہو جائے۔ پوچھا جائے گا: کس کے لیے اَجر ہے؟ وہ مُنادی (یعنی اعلان کرنے والا )کہے گا: ’’ان لوگوں کے لیے جو مُعاف کرنے والے ہیں۔‘‘تو ہزاروں آدَمی کھڑے ہوں گے اور بِلا حساب جنَّت میں داخِل ہوجائیں گے۔(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۱ص۵۴۲حدیث۱۹۹۸)
قاتِلانہ حملے کی کوشش کرنے والے کو مُعاف فرما دیا
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 862