اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے تواضُع (یعنی عاجِزی)کرے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے بُلند فرمائے گا۔ (صَحیح مُسلِم ص۱۳۹۷حدیث۲۵۸۸ دارابن حزم بیروت)
مُعَزَّز کون؟
حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے عرض کی: اے ربّ ِاعلیٰعَزَّوَجَلَّ !تیرے نزدیک کون سابندہ زیادہ عزّت والا ہے؟ فرمایا: وہ جو بدلہ لینے کی قدرت کے باوُجود مُعاف کردے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۶ص۳۱۹حدیث۸۳۲۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
جو مُعاف نہیں کرتا اُسے مُعاف نہیں کیا جائے گا
حضرت سیِّدُنا جَرِیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اُس پر رحم نہیں کیا جاتااورجو معاف نہیں کرتا اُس کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ (مُسندِ اِمام احمد ج۷ص۷۱حدیث۱۹۲۶۴ دارالفکربیروت)