گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے۔چُنانچِہ ضِلع خوشاب (پاکستان)کے کسی گاؤں میں ایک اسلامی بہن کی یکایک زَبان بند ہوگئی ،کسی علاج سے فائدہ نہ ہوا،بغرضِ علاج انہیں بابُ المدینہ (کراچی)لایاگیا،یہاں بھی ڈاکٹری علاج کارگر نہ ہوا،ان کی زَبان بند ہوئے تقریباً 6ماہ گزرچکے تھے ، ان کو تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے تہ خانے میں ہر اتوار کو دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضِری کی سعادت حاصِل ہوئی۔ وہاں ایک اسلامی بہن نے اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مسلسل 12اجتماع کے اندر حاضِری دینے کیلئے ان کو راضی کیا، ترتیب وار شرکت کرتے ہوئے 8 رَمضانُ المبارَک ۱۴۳ھ کو ان کا چَھٹا اجتماع تھا،اس اجتماع کے اختتام پر پڑھے جانے والے صلوٰۃ سلام کے