میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مَدَنی آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے بَدوی سے کیسا حُسنِ سُلوک فرمایا ، میٹھے مصطَفٰی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دیوانو!خواہ کوئی آپ کو کتنا ہی ستائے ،دل دُکھائے !عَفو ودرگزر سے کام لیجئے اور اس کے ساتھمَحبَّت بھر اسُلوک کرنے کی کوشش فرمائیے۔
حساب میں آسانی کے تین اسباب
حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :تین باتیں جس شخص میں ہوں گی اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) اُس کا حساب بَہُت آسان طریقے سے لے گا اور اُس کو اپنی رَحمت سے جنّت میں داخِل فرمائے گا۔ صحابہ کرام عَلَیہِمُ الرِّضْوان نے عرض کی: یا رسولَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! وہ کون سی باتیں ہیں ؟فرمایا: {۱}جو تمہیں محروم کرے تم اُسے عطا کر واور{۲} جو تم سے قَطْعِ تعلُّق کرے(یعنی تعلُّق توڑے) تم اُس سے مِلاپ کرو اور {۳}جو تم پر ظُلْم کرے تم اُس کومُعاف