اے خاصۂ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے اُمّت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے
چھوٹوں میں اطاعت ہے نہ شفقت ہے بڑوں میں پیاروں میں محبت ہے نہ یاروں میں وفا ہے
جو کچھ ہیں وہ سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کر تُوت شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت کا گِلہ ہے
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام بُرا ہے
ہم نیک ہیں یا بدہیں پھر آخِر ہیں تمہارے نسبت بَہُت اچّھی ہے اگر حال بُرا ہے
تدبیر سنبھلنے کی ہمارے نہیں کوئی
ہاں ایک دُعا تیری کہ مقبولِ خدا ہے
میں نے الیاس قادری کومُعاف کیا
تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سے دست بستہ عاجِزانہ عرض کرتا ہوں کہ اگر میں نے نیز غلامزادوں اور نگران واراکینِ مرکزی مجلسِ شورٰی میں سے جس جس نے آپ میں سے کسی کی غیبت کی ہو،تُہمت دھری ہو،ڈانٹ پلائی ہو، کسی طرح سے دل آزاری کی ہو مجھے اور اُنہیں مُعاف مُعاف اور مُعاف فرما دیجئے۔جان ومال ،اہل وعیال اور عزّت آبرو میں دُنیا کے اندر جو چھوٹے سے