Brailvi Books

عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت مع ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت
27 - 32
دَوران مَدَنی ماحول سے دُور ہوئے ،ان کے مُعامَلے میں112بارغور کر لیجئے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ انہوں نے آپ کی غیبتیں کی ہوں اور آپ کو غصّہ آجانے کی وجہ سے یا خود آپ نے اُن کی غیبتیں کی ہوں اس سبب سے وہ دلبرداشتہ ہو کر گھر جا بیٹھے ہوں ۔اگر ایسا ہے تواچّھی اچّھی نیّتیں کر کے برائے رِضائے ربِّ اکبر عَزَّوَجَلَّ  فوراً سے پیشتر مگربُلا کر نہیں، خودان کے پاس جا کر ہاتھ جوڑ کر پائوں پکڑ کر اے کاش! رو رو کر مُعافی تلافی کی ترکیب بنا کر انہیں منا کر راضی کر کے گلے لگا لیجئے ۔ بلکہ ہر بچھڑے ہوئے کو تلاش کر کے ان کے پاس بھی خودجا کر ہاتھ باندھ کر، منّت وسماجت کر کے انہیںدوبارہ مَدَنی ماحول میں لے آیئے اور اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ان سبھوں کو پھر سے سنّتوں کی خدمتوں میں مصروف کردیجئے ۔ (جن پر تنظیمی ذمّے داری نہیں وہ بھی اسی طرح کریں،ہاں جن پر تنظیمی پابندی لگی ہواُن کومت چھیڑئیے، ان کے بارے میں بڑے ذمّے دار ان جو تنظیمی فیصلہ کریں ان پر عمل کیجئے)