حل کر کے صُلْحکرنا چاہتے ہیں اُن کیلئے بھی دروازے کُھلے ہیں، جلدی رابِطہ کیجئے اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ساتھ بیٹھ جایئے ۔اگر آپ حکم فرمائیں گے توممکنہ صورت میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ شوریٰ کے ساتھ ساتھ میں بھی بیٹھ جاؤں گا ۔ آیئے ، آجایئے، اللہ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی رحمت اور تاجدار ِرسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نگاہِ عنایت سے متّحد ہو کر شیطان کے ہتھکنڈوں کوناکام بنا تے ہیں، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مِل جُل کر دین کا خوب مَدَنی کام کریں گے۔
اگرآپ دعوتِ اسلامی کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے تو…
اگر کوئی ناراض اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے ساتھ ملکر مَدَنی کام نہیں کر نا چاہتا تو کم ازکم ناراضیاں ہی دُور کر کے ہمیں مُعافی سے نواز دے اور اس پر ہمیں مُطلَّع کر کے مسلمان کا دل خوش کرنے کے ثواب کا حقدار بنے کہ اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نفرتیں مٹیں گی، فاصلے سِمٹیں گے اور شیطان مردود کامنہ کالا اور مُعاف کرنے والے کا منہ اُجْیالا ہو گا۔ایک بار پھر اس حدیثِ پاک کا واسِطہ