دعوتِ اسلامی سے بچھڑنے والوں کے لئے اِتمامِ حُجّت
جو آج تک مجھ سے ناراض ہو کر یا مرکزی مجلسِ شوریٰ سے روٹھ کر جُدا ہو گئے ، ان میں سے جن جن کی میری وجہ سے دل آزاری یا کسی قسم کی حق تلفی ہوئی ہو اُن سے ہاتھ جوڑ کرمُعافی کاطلبگار ہوں،دونوں غلامزادے اور نگران واراکینِ شوریٰ بھی مُعافی مانگ رہے ہیں،مجھے اور انہیںخدا و مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے مُعاف مُعاف اور مُعاف فرما دیں۔ہم سب نے بھی رضائے خدا و مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے ان سب کو جنہوں نے حق تلفیاں کی ہوں اُن کو مُعاف کیا۔ناراض ہو کریا اختلاف کر کے جنہوں نے اپنی اپنی تنظیمیں قائم کیں، جُداگانہ گروپ بنائے ان سبھی کوکُھلے دل سے دعوت دیتا ہوں کہ اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسِطہ صُلح فرما لیں ، محض رِضائے الہٰیعَزَّوَجَلَّ کی خاطِر، میں ہر ناراض مسلمان سے غیر مشروط طور پر بھی صُلحکیلئے تیار ہوں۔ ہاں جو تنظیمی اِختِلافات کو مُذاکرات کے ذَرِیعے