Brailvi Books

عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت مع ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت
15 - 32
 بہنوں کی خدمتوں میں محض آخِرت کی بھلائی کے پیشِ نظر ہاتھ جوڑ کر مَدَنی وصیَّت کرتا ہوں : میری یہ بات ہمیشہ کیلئے گِرِہ میں باندھ لیجئے کہ میرے جیتے جی بھی اور میرے مرنے کے بعد بھی دعوتِ اسلامی میں ایک بار شُمولیَّت کر لینے کے بعد دعوتِ اسلامی کا تَشَخُّص (مَثَلاً سبزعمامہ شریف وغیرہ)رکھتے ہوئے طریقۂ کار سے ہٹ کر ہرگز کسی قسم کا ’’مُتَوازی گروپ ‘‘ مت بنایئے گا، دین کے کام کے حوالے سے بھی اگرآپ نے اپنا کوئی الگ سلسلہ شروع کیاتو غیبتوں، تہمتوں، بدگمانیوں، دل آزاریوں، آپس کی دشمنیوں، باہمی نفرتوں وغیرہ وغیرہ سے خود کو بچانا قریب قریب ناممکن ہو جائے گابلکہ ہو سکتا ہے کہ بے شمار مسلمان اِ س طرح کی آفتوں کی لپیٹ میں آ جائیں ۔ اگر کوئی یہ سمجھے کہ دعوتِ اسلامی سے جدا ہونے کے بعد الگ گروپ بنا کر میں نے تو  فُلاں فُلاں دین کا بَہُت بھاری کام سرانجام دیا ہے، تو میں اُس کی توجُّہ اِس طرف دلانا چاہوں گا کہ وہ یہ بھی غو ر کر لے کہ جُدا ہونے کے باعِث کہیں غیبتوں وغیرہ گناہوں کی نُحوستوں میں تو نہیں پھنسا تھا؟ اگر نہیں پھنسا