ہیں مگر اُن کی کوئی ایک معمولی سی بات بھی ناگوار گزرجاتی ہے تو سارے اِحسانات بُھلا کر،ناخَلَف اولاد اُن کو لات مار دیتی ہے!آہ! مکّار و عیّارشیطان نے قُلوب و اَذہان میں بَہُت زیادہ خرابیاں ڈالدی ہیں۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں لاکھوں لاکھ مسلمان شامل ہیں جیسا کہ عموماً تنظیموں میں لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے اِسی طرح دعوتِ اسلامی سے بھی روٹھ ٹوٹ کر کچھ افرادکو الگ ہوتے پایا ہے ، مَدَنی ماحول سے دُوری کے بعد بعضوں کی بے عملیوں کا سلسلہ بھی سامنے آیا ہے، بعض ناراض اسلامی بھائیوں نے اپنا اپنا جداگانہ گروپ بھی بنایاہے، بعضوں نے میرے خلاف بَہُت کچھ کہا، لکھا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی بھی جی بھر کرمُخالَفتیں کی ہیں مگر اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ یہ الفاظ لکھنے تک دعوتِ اسلامی برابر ترقّی کی مَنازِل طے کر رہی ہے اور کوئی بھی گروپ بظاہر اب تک دعوتِ اسلامی سے آگے بڑھنا کُجا برابری بھی نہیں کرنے پایا۔میں نے تنظیمی کاموں میں زندگی کا کافی حصّہ گزارا ہے، لہٰذا اپنے تجرِبات کی روشنی میں تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی