Brailvi Books

عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت مع ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت
13 - 32
 کرنے والوں کو تو انعام دیتے نہیں پھر بُرائی کرنے والوں سے بدلہ کیوں لیں !
احمدرضا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا تازہ گلستاں ہے آج بھی
خورشیدِ علم اُن کا درخشاں ہے آج بھی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللّٰہ!	اَسْتَغْفِرُاللّٰہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایک اَہَم مَدَنی وَصیَّت
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! میری عمر تادمِ تحریر تقریباً 60برس ہوچکی ہے، موت لمحہ بہ لمحہ قریب آ رہی ہے،نہ جانے کب آنکھ بند ہو جائے ۔ اللّٰہُ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ  کے دربارِ والا شان میں سلامتیٔ ایمان اور نَزْع و قبرو حشر میں امن و امان ، بے حساب بخشش اور جنَّت الفردوس میں مَدَنی سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جَوار کا طلبگار ہوں۔ میں نے اپنی مختصر سی زندگی میں دنیا کے بَہُت نَشِیب وفَراز دیکھے ہیں، اِخلاص کم اور دِکھاواکثیر،وَفا کم اور خوشامدخَطیر(یعنی زیادہ) ہے، اس سے بڑھ کر بھی کیابے وفائی ہو گی کہ وہ ماں باپ جنہوں نے ہزار اِحسانات کئے ہوتے