جادو کرنے والے سے درگزر
رسولِ اکرم،نُورِ مُجسَّم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر لَبِیدبن اَعصَم نے جادو کیا تورحمت عالَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اس کا بدلہ نہیں لیا۔نیز اس یہودِیَّہ کو بھی مُعاف فرما دیا جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو زہر دیا تھا۔(اَلْمَواہِبُ اللَّدُنِّیَّۃ لِلْقَسْطَلَّانِی ج۲ص۹۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
کیوں میری خطاؤں کی طرف دیکھ رہے ہو
جس کو ہے مِری لاج وہ لَجپال بڑا ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شانِ مُصطَفٰے
اُمُّ الْمؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے سر تاج ،صاحِبِ معراج ،محبوبِ ربِّ بے نیاز عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نہ تو عادۃً بُری باتیں کرتے تھے اورنہ تکّلفاً اورنہ بازاروں میں شورکرنے والے