Brailvi Books

آدابِ دین
17 - 60
اپنے رعب و ہیبت کے ذریعے بچوں کو ادب سکھائے، مارنے اور ایذارسانی میں زیادتی نہ کرے، ان سے زیادہ ہنسی مذاق بھی نہ کرے کہ وہ استاذ پر جرأت کرنے لگیں ،نہ انہیں آپس میں زیادہ گفتگو کرنے دے کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ اس کے سامنے بے تکلف ہو جائیں، اور نہ ہی بچوں کے سامنے کسی سے ہنسی مذاق کرے ،بچے اسے کچھ دیں تو اس سے بچنے کی کوشش کرے، اپنے سامنے موجود مشتبہ چیزوں سے احتراز کرے کہیں ایسانہ ہوکہ بچے اس سے دور ہو جائیں، انہیں لڑائی جھگڑے سے منع کرے اور دوسروں کی تفتیش(یعنی ان کی ٹوہ میں پڑنے) سے روکے، ان کے سامنے غیبت،جھوٹ اور چغلی کی مذمت اور برائی بیان کرے، بچوں سے ایسے کام کی بار بار پوچھ گچھ نہ کرے جس کے وہ عادی ہوں کہ کہیں وہ اس کو بوجھ تصور نہ کرنے لگ جائیں، ان کے والدین سے نہ مانگتا پھرے ایسا نہ ہو کہ وہ اس سے اُکتا جائیں، انہیں نماز و طہارت(یعنی پاکی حاصل کرنے) کے مسائل سکھائے اور ان چیزوں کی پہچان کروائے جن سے انہیں نجاست لاحق ہوتی(یعنی پلیدی پہنچتی) ہے۔