یعنی میں نہیں جانتا''سے برکت حاصل کرے، جب کوئی سوال کرے تو اس کے اخلاص کی وجہ سے اپنی پوری کوشش سے اس کے سوال کے جواب میں گفتگو کانچوڑ پیش کرے اور تکلف میں نہ پڑے، دلیل کو توجہ سے سنے اور (درست ہونے کی صورت میں) اسے قبول کرے اگرچہ مد ِمقابل(یعنی مخالف) کی طرف سے ہو۔
عالم کے پاس حاضرہونے کے آداب
(عالِمِ دین کی خدمت میں حاضر ہونے والے کوچاہے کہ اُسے)سلام کرنے میں پہل کرے، اس کے سامنے گفتگو کم کرے۔ جب وہ کھڑا ہو تواس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو جائے۔ اس کے سامنے یوں نہ کہے: ''فلاں نے تو آپ کے خلاف کہا ہے۔'' عالم کی موجودگی میں اس کے ہم نشین سے سوال نہ کرے،نہ تو عالم سے گفتگوکرتے وقت ہنسے اورنہ ہی اس کی رائے کے خلاف مشورہ دے۔ جب وہ کھڑا ہو تواس کے دامن کونہ پکڑے، راستہ میں چلتے ہوئے اس سے مسائل نہ سمجھے۔ جب تک کہ وہ گھر نہ پہنچ جائے، عالم کی اُکتاہٹ کے وقت اس کے پاس کم آیا جایا کرے۔