Brailvi Books

آدابِ دین
13 - 60
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَنَا فَاَکْمَلَ خَلْقَنَا، وَاَدَّبَنَا فَاَحْسَنَ اَدَبَنَا،

وَشَرَّفَنَا بِنَبِیِّہِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمَ فَاَحْسَنَ تَشْرِیْفَنَا
(ترجمہ: تمام خوبیاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جس نے ہمیں کامل صورت 

میں پیدا فرمایا، ہمیں اچھا ادب سکھایا اوراپنے پیارے محبوب،حضرتِ سیِّدُنا

محمد ِمصطفی، احمد ِمجتبیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کاامتی بننے کاشرف عطا فرمایا۔)
    دین میں سب سے کامل اخلاق اور افضل افعال اس کے آداب ہیں، جن کے ذریعے بندۂ مومن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرتااورانبیاء ومرسلین علیہم السلام کے اخلاق کو اپناتا ہے۔ اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے قرآنِ حکیم کے ذریعے واضح طور پر ہمیں ادب سکھایا اور اپنے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی مبارک سنت کے ذریعے ہمیں اس کی تعلیم دی جس کی پیروی ہم پرلازم ہے، پس اسی کا احسان ہے۔اوراسی طرح صحابۂ کرام، تابعینِ عظام اور بعد والے اہلِ ادب مؤمنین کے ذریعے ہمیں ادب سکھایا ان کی اتباع بھی ہم پرلازم ہے۔ اور دین کے آداب کا بہت بڑ احصہ ہے اور ان کی تعدادبہت زیادہ ہے جن میں سے ہم بعض کا ذکر کریں گے تاکہ بحث اتنی زیادہ طویل نہ ہو جائے کہ اس کاسمجھناہی دشوار ہو جائے۔
Flag Counter