Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
6 - 50
پیش لفظ
اچھے ماحول کی افادیت واہمیت اوربرے ماحول کی شناعت وقباحت ہر ذی شعور پرو اضح ہے، لیکن بد قسمتی سے فی زمانہ اچھے ماحول کو پہچان کر اسے اختیار کرنے اور برے ماحول کو جان کر اس سے بچنے کی طرف ہماری بالکل توجہ نہیں، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اچھے ماحول کی معرفت ہی کا فقدان ہے ،اور جب معرفت نہ ہوگی تو اچھے ماحول سے استفادہ اوربرے ماحول سے اجتناب کیونکر ہو سکے گا ۔لہٰذاہمیں چاہیے کہ اچھے، برے ماحول کی پہچان سے متعلق معلومات حاصل کریں اور ان معلومات کی روشنی میں خود کو برے ماحول سے بچائیں اور اچھے ماحول سے منسلک ہو جائیں تاکہ اس کی برکات سے مستفیض ہو سکیں ۔

    زیر نظر کتاب ''اچھے ماحول کی برکتیں '' میں آیات و احادیث اورروایات کی روشنی میں اچھے،برے ماحول کی پہچان اور اس کے فوائد ونقصانات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے ۔اس مختصر کتاب کا توجہ کے ساتھ مطالعہ ہر مسلمان کے لیے بہت مفید ہے۔ اس افادیت کے پیش نظر ''مجلس المدینۃ العلمیۃ ''(دعوتِ اسلامی)نے اس کتاب کو نئے انداز سے شائع کرنے کا ارادہ کیا اور درج ذیل امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر کام کیا اور یوں اس کتاب کی اہمیت اور فزوں ہوگئی۔ ٭جدید انداز پر کمپوزنگ٭علامات ترقیم کا اہتمام٭حتی المقدور حوالوں کی تخریج٭مکرر پروف ریڈنگ٭قرآنی آیات کا ترجمہ کنز الایمان سے،اور٭ماخذ ومراجع کی فہرست۔اللہ عزوجل کی بارگاہ بے کس پناہ میں التجاء ہے کہ ان تمام امور کوممکن بنانے میں'' مجلس المدینۃ العلمیۃ '' کے علمائے کرام دام فیوضوہم کی کوششوں کو شرف قبولیت عطافرمائے اور انہیں دین ودنیا کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم

شعبہ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ
Flag Counter